• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی قیمتیں: انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کا 400 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی  نے اسٹریٹیجک ذخائر کی ریکارڈ مقدار جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

پیرس سے خبر ایجنسی کے مطابق انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے 400 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا۔ ہنگامی ذخائر کو ہر رکن ملک کی صورتحال کے مطابق مناسب مدت میں مارکیٹ میں فراہم کیا جائے گا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے اقدام کا مقصد خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو میں لانا ہے، آئی ای اے کے فیصلے کی 32 رکن ممالک نے متفقہ طور پر حمایت کی ہے۔ 

1970 کی دہائی میں انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے قیام کے بعد ایسا اقدام چھٹی بار کیا گیا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے فیصلے کا اعلان فرانس کی سربراہی میں جی 7 رہنماؤں کے اجلاس میں کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید