• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فون کارڈز اور بوتلوں کے پانی پر ٹیکس سے حکومت کی مدد ہو گی، چیف جسٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ فون کارڈز اور بوتلوں کے پانی پر ٹیکس سے حکومت کی مدد ہو گی ، ڈیم کیلئے موبائل فون پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگا نے سے حکومت کو 36ارب ملیں گے، منرل واٹر پر فی لیٹر ایک روپیہ ٹیکس لگائیں تو سالانہ 7ارب روپے ملیں گے،ڈیمز کیلئے سالانہ 45 ارب روپے اکٹھا ہو سکیں گے ۔چیف جسٹس نےسیکرٹری واٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے بعد یہ کام بند نہ کر د یجیے گا۔ سپریم کورٹ میں واٹر کانفرنس اعلامیہ پر عملدرآمد کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی، سیکرٹری آبی وسائل نے عدالت کو بتایا کہ چاروں صوبو ں کو لکھ دیا ہے کہ اس حوالہ سے پالیسی دیں اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ ڈیمز تعمیر ہوں گے فنڈنگ کیسے ہو گی، کنٹریکٹر کون ہوں گے؟ سیکرٹری آبی وسائل کا کہنا تھا کہ ہم پانی کے حوالہ سے آگاہی مہم چلانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم ہمارے پاس وسائل نہیں تھے لیکن عدالت نے ہماری مشکل حل کر دی اور اب یہ مسئلہ بہت اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
تازہ ترین