• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس نے زمینوں پر قبضے کے معاملے میں سپریم کورٹ میں اویس مظفر ٹپی سے متعلق رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر تین سال سے بیرون ملک ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے زمینوں پر قبضے اور سابق صوبائی وزیر اویس مظفر ٹپی کی طلبی سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اوڈھو سپریم کورٹ کے روبرو پیش ہوئے اور بتایا کہ سابق صوبائی وزیر اویس مظفر ٹپی 3 سال سے ملک سے باہر ہیں، سپریم کورٹ کی ہدایت پر اویس مظفر ٹپی کی والدہ کو بیٹے کی طلبی کا نوٹس دے دیا ہے، جبکہ اویس مظفر ٹپی کے حوالے سے ایف آئی اے کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے زمینوں پر قبضے سے متعلق شکایت پر اویس مظفر ٹپی کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

ٓٓشہری کی اس شکایت پر چیف جسٹس نے استفسار کیا تھا کہ کون ہے یہ ٹپی ؟ کہاں ہے یہ ٹپی؟ اسے کل پیش کیا جائے۔

تازہ ترین