• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کیخلاف 8الزامات پر نیب کی تحقیقات جاری

اسلام آباد (بلال عباسی)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے خلاف 8 الزامات پر نیب کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں جن میں ریاستی اداروں کےفنڈز اور سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال، اثاثے خریدنے ، سرکاری ٹی وی میں لیگی ورکرز کی بھرتیوں اور سرکاری فنڈز سے پارٹی مہم چلانےسےمتعلق تحقیقات شامل ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب کو رواں سال مریم اورنگزیب کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی جس کے ساتھ اختیارات کے ناجائز استعمال اور دیگر الزامات کے دستاویزی ثبوت بھی تھے، دستاویز کے مطابق مریم اورنگزیب پر الزام ہے کہ وہ اشتہاری کمپنیوں سے مالی مفادحاصل کرتی رہیں، ریاستی اداروں کےفنڈزکےغلط استعمال میں ملوث رہیں، سرکاری رہائشگاہ کی غیرضروری تزئین وآرائش کابھی الزام ہے ،مریم اورنگزیب پرتیسرا الزام غیرضروری لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے انعقاد کاہے، تقریب کاٹھیکہ ایک غیر تجربہ کارکمپنی کو60ملین میں دیاگیا، ماڈلزاداکاروں اورگلوکاروں کے سفری، رہائشی اخراجات پر20 ملین خرچ ہوئے۔
تازہ ترین