کوئٹہ (سٹی ڈیسک)مارکیٹ کمیٹی ایمپلائز یونین زراعت کوئٹہ کے صدر میرعبدالستارمینگل نے کہا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کے عارضی ملازمین عرصہ دراز سے مارکیٹ کی ترقی اور بہتری کیلئے مصروف عمل ہیں بدقسمتی سے گزشتہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود ان ملازمین کو محکمے میں مستقل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے ان ملازمین میں سے اکثر عمر کی بالائی حد پوری کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت جام کمال خان کی سربراہی میں صوبے کے عوام اور خصوصاً ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہی ہے لہٰذا مارکیٹ کمیٹی کے عارضی ملازمین وزیراعلٰی اور وزیر زراعت زمرک خان اچکزئی سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں کہ وہ ان ملازمین کی داد رسی کیلئے اقدامات کریں گے انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ کسی کے ورغلانے میں نہ آئیں اور صبر سے کام لیں۔