• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں کم سن بہن بھائی لاپتہ

پنجاب کے شہر شیخو پورہ کے فیصل آباد روڈ کی آبادی فیروز وٹواں سے کم سن بہن بھائی لاپتہ ہو گئے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

لاپتہ ہونے والے بچے 2 سالہ خدیجہ اور 3 سالہ توحید اپنے والدین کے ہمراہ ننھیال آئے تھے، جہاں سے دونوں بہن بھائی ٹافیاں لینے نکلے اور پھر واپس نہ آئے۔

اہل خانہ نے علاقے میں بچوں کو تلاش کیا اور مسجد میں اعلانات بھی کروائے لیکن بچوں کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔

والدین کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین