• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سونو نگم کی پاکستان سے متعلق بیان پر وضاحت

سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد بھارتی گلوکار سونو نگم کو پاکستان سے متعلق بیان پر وضاحت دینا پڑگئی۔


سونو نگم نے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’بعض اوقات میں خواہش کرتا ہوں کہ میں پاکستان سے ہوتا تو مجھے بھی گانے کے لئے بھارت سے آفرز ملتیں‘‘

سونو نگم کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا جس کی وضاحت دیتے ہوئے بھارتی گلوکار کا کہنا ہے کہ اُن کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا۔

انہوں نے اپنے مکمل بیان اور اُس کے سیاق و سباق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات ہیڈلائنز کو دلکش اور سنسنی خیز بنانے کی کوشش میں کچھ صحافی حقیقی مواد کو چھوڑ دیتے ہیں۔

پاکستان سے متعلق میری بات بھارت میں میوزک کمپنیوں کے بارے میں تھی جو بھارتی گلوکاروں سے اپنے کنسرٹ کی آمدنی کا 40 سے 50 فیصد طلب کرتی ہیں اور اس کے بعد ہی فنکاروں کے ساتھ کام کرتی ہیں، لیکن غیرملکی جیسے پاکستانی فنکاروں سے وہ ایسا تقاضہ نہیں کرتیں۔

یہ وہ اہم نکتہ تھا جو میں نے کہا لیکن اس کو تبدیل کردیا گیا کہ ’’اگر میں پاکستان میں پیدا ہوتا کام خود چل کر میرے پاس آتا‘‘

تازہ ترین
تازہ ترین