• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن نے خودکو تنقید سے محفوظ رکھنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خود کو تنقید سے بچانے کے لئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ہاکی فیدڑیشن سے وابستہ کوئی بھی عہدیدار پی ایچ ایف حکام یا ٹیم کی کارکردگی کو نشانہ نہیں بناسکے گا، ایسا کرنے کی صورت میں اس کو فیڈریشن سے فارغ کردیا جائے گا، اس سلسلے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا اہم اجلاس29دسمبر کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں ورلڈ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ نچلی سطح پر کھیل میں بہتری لانے کے لئے بھی فیصلے کئے جائیں گے،مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اجلاس میں 2017 اور 2018 کے آڈٹ اکاؤنٹس سمیت اگلے مجوزہ بجٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔ آڈیٹر کی تقرری پر بھی شرکا کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ایشین گیمز، ایشین چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈکپ میں ٹیم مینیجرز کی رپورٹس کی روشنی میں قومی ہاکی ٹیم کے مستقبل کے لیے اہم فیصلے بھی ہوں گے۔ 12 سے 19 جنوری تک اعلان کردہ پاکستان ہاکی سپر لیگ کے بارے میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر مشاورت ہوگی۔
تازہ ترین