• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندھے انتقام کی آخری ہچکی مگر فتح نواز شریف کی ہے ، مریم نواز

کراچی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اندھے انتقام کی آخری ہچکی مگر فتح نواز شریف کی ہے ، تین نسلیں کھنگال لیں ، ایک پانی کی کرپشن نہ کک بیک نہ کمیشن ، ایک شخص کو کتنی بار جیل بھیجو گے ؟ نواز شریف اور مضبوط ہوگا، واپس آئے گا، جلد! حکومت کو نواز شریف کا خوف چین نہیں لینے دے رہا، تمہارے دن تھوڑے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے والد نواز شریف کو احتساب عدالت سے سزا کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے پے درپے پیغامات میں مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا ، اندھے انتقام کی آخری ہچکی مگر فتح نواز شریف کی، اللّہ کا شکر،ڈھائی سال کے طویل انتقام نما احتساب اور تین نسلیں کھنگالنے کے بعد، ایک پائی کی کرپشن نہ کک بیک نہ کمیشن، نہ سرکاری خزانے میں رتی بھر خیانت۔ مریم نواز نے کہا کہ جتنے بھی فیصلے آئے، ان کے مرحوم والد کے ذاتی کاروبار کے حوالے سے آئے۔ اس میں بھی کچھ غلط نہ مل سکا تو مفروضوں پر سزائیں سنائی گئیں۔ آج کا فیصلہ نواز شریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اورمہر ہے مریم نواز نے کہا کہ فیصلے انشاءاللہ ختم ہو جائیں گے، جو باقی رہ جائے گا وہ ہے نواز شریف کی سچائی اور مخالفوں پر ظلم کا بوجھ جس کو وہ ڈھوتے رہیں گے کیونکہ حکومت،طاقت اور اختیا را ت ہوتے ہی ختم ہونے کیلئے ہیں، وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی، یاد رکھیں،ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
تازہ ترین