کراچی… مقامی عدالت نے ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار 30 منچلے نوجوانوں کی 5، 5 ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی۔
ون ویلنگ کےالزام میں گرفتار 30نوجوانوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا،انہیں گزشتہ روز سی ویو سے گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے نوجوانوں کی موٹرسائیکل ضبط کرکے ان کے خلاف 279/34 کے تحت تھانا درخشاں میں مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے نوجوانوں کی 5،5، ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی۔
ون ویلنگ کے الزام میں ایک ہفتے کے دوران80 سے زائد منچلے نوجوانوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔