• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قادر خان اپنے آخری وقت میں کس کو یاد کرتے تھے ؟

فلمی پردے پر نظر آنے والے جب نظروں سے اوجھل ہوجائیں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے جیسا بالی وڈ انڈسٹری کو 70اور 80کی دہائی میں شاہکار فلمیں اور شاندار ڈائیلاگ دینے والے عظیم مصنف اور کامیڈی کنگ قادر خان کے ساتھ ہوا۔

بالی ووڈ اداکار قادر خان کے بیٹے سرفراز خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد اپنے آخری دنوں میں بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کو بہت یاد کیا کرتے تھے جن کے لیے انھوں نے مسٹر نٹور لال، دو اور دو پانچ، سہاگ، امر اکبر انتھونی سمیت کئی سپر ہٹ فلموں کے ڈائیلاگ لکھے تھے۔


انھوں نے کہا کہ یہ پیار دوطرفہ تھا اور وہ اپنے آخری دنوں تک بچن صاحب کو یاد کیا کرتے تھے۔

اداکار قادر خان کی موت کو جہاں بی جے پی رہنما اور سابق اداکار شتروگن سنہا نے بالی وڈ انڈسٹری کے لیے ایک سبق قرار دیا وہیں کامیڈی فلموں کے ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون نے قادر خان کو اپنی فلموں کا ایک اہم ستون قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قادر خان نے امیتابھ بچن سمیت کئی اداکاروں کو اپنے ڈائیلاگز کے ذریعے وہ مقام دیا جس پر وہ آج ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین