اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کےسیکرٹری اطلاعات اورممبر پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ نےکہاہے کہ شیخ رشید کا وسیلہ روزگار پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف بیان بازی ہے،شیخ رشید جب سے سیاست میں آئے ہیں ان کاکردار جاسوس اور سیاسی بھکاری کا رہاہے،شیخ رشید ریلوے کے وزیر نہیں بلکہ عمران خان کےریلوکٹےہیں، بلاول بھٹوکو شیخ رشید جیسے بھٹو دشمن شخص کی منافقانہ ہمدردی کی کوئی ضرورت نہیں۔