لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایکشن میں نظر آئے،انہوں نےڈی جی گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈپٹی کمشنراورسی ای او ہیلتھ عہدوں سے فارغ کردیا،انہوں نے گوجرانوالہ اور حافظ آباد کا دورہ کیا۔عثمان بزدار نےگوجرانوالہ میں گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر،ڈسٹرکٹ پولیس لائنز، ٹیچنگ ہسپتال،ماڈل پولیس سٹیشن ماڈل ٹاؤن اور گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی کا دورہ کیاجبکہ شہر کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔