• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے اربوں روپے سے چلنے والی پارلیمنٹ سے اپوزیشن واک آؤٹ کر رہی ہے،یہ ہتھکنڈے استعمال کر کے اپوزیشن این آر او چاہتی ہے۔

سوشل میدیا سے جاری ایک بیان میںوزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیاکہ اپوزیشن کے خلاف کرپشن کے یہ کیسز پی ٹی آئی نے نہیں بنائے۔


انہوں نے مزید ٹوئٹ کرتے ہوئے  کہا کہ کیا جمہوریت کا مطلب یہ ہے کہ منتخب سیاسی قیادت کوکرپشن سے استثنا حاصل ہے۔


وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہےجیسےمنتخب نمائندوں کو انتخاب کے بعد لوٹ مارکا لائسنس مل جاتا ہے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما آصف زرداری کی تقریر کے بعد اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خطاب سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شورشرابہ اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نےکہا کہ دھمکیاں دینے سے ایوان نہیں چلے گا،6 ماہ ہوچکے ہیں نہ وزیراعظم اور نہ ہی وزیر خزانہ ایوان میں آتے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف رکن قومی اسمبلی کی طرف سے ایوان میں گالم گلوچ دیے جانے پر احتجاجاً واک آوٹ کرگئے تھے۔


تازہ ترین