• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں ’’بن کرائسز‘‘ کے مسئلے پر کونسلر ماجد محمود کیبنٹ سے مستعفی

برمنگھم (نمائندہ جنگ) برمنگھم سٹی کونسل کینبٹ ممبر کونسلر ماجد محمود نے بن کرائسز کے باعث کیبنٹ سے استعفیٰ دے دیا۔ ماجد محمود کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ بڑی مشکلات کا سامنا کیا انہوں نے کہا کہ وہ بیک ڈور پرائیویٹائزیشن آف نرسریز اور کیئر ورکرز کی تنخواہوں کے حوالے سے اختلاف کے باعث مستعفیٰ ہوئے۔ یاد رہے کہ برمنگھم سٹی کونسل میں گزشتہ برس سے کوڑا کرکٹ اور ہفتہ وار بن اٹھانے والے ورکرز کی ہڑتال کی وجہ سے لیڈر آف سٹی کونسل کو بھی استعفیٰ دینا پڑا تھا، اب یہ محکمہ ماجد محمود کونسلر کےپاس تھا لیکن یونین کی جانب سے دوبارہ ہڑتال دینے کی دھمکی پر ماجد محمود نے استعفیٰ دے دیا کیونکہ کرسمس اور نئے سال کے دوران بعض علاقوں سے کونسل کے ملازمین نے ہفتہ وار بن اور ری سائیکلنگ والے بن نہیں اٹھائے۔ اس حوالے سے لوگوں میں خاصا غم و غصہ ہے۔ ماجد محمود نے کہا کہ انہوں نے کینبٹ سے استعفیٰ دیا ہے، بطور برمنگھم سٹی کونسل کونسلر کمیونٹی کی خدمت جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین