• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ بھٹو نے پی ٹی آئی سے رابطوں کی تردید کر دی

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی کی پوتی ، سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کی بھتیجی اور انکے چھوٹے بھائی میر مرتضٰی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نےروزنامہ جنگ میں چھپنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ فاطمہ بھٹو کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔

تاہم فاطمہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت سے انکار کر دیا۔فاطمہ بھٹو نے کہا کہ اس حوالے سے جو کچھ کہا گیا اس میں سچائی کی ذرا سی بھی رمق نہیں ہے یہ بالکل بے بنیا د اور گھڑی ہوئی باتیں ہیں ، اور اسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی میرے بارے میں بولنے کا حق نہیں رکھتا۔

تازہ ترین