• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کی جان کو خطرہ، ہر دروازہ کھٹکھٹایا مگر بے سود رہا،مریم نواز

لاہور (نیوز ایجنسی )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والد کی زندگی کو خطرہ ہے، ہر جگہ دروازہ کھٹکھٹایامگر بے سود رہا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے تازہ پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ میڈیا رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ نواز شریف کی بیماری بڑھ رہی ہے۔رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے،پی آئی سی سے سرکاری رپورٹس کا ابھی تک انتظار ہے۔ اس سے قبل نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ نواز شریف کی صحت اور زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔
تازہ ترین