• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امام الحق تیز ترین ہزار رنز بنانے میں فخر زمان سے پیچھے

پاکستانی اوپنر امام الحق اپنے ساتھ کریز اوپن کرنے والے فخر زمان کا ریکارڈ توڑ نے میں ناکام رہے۔

امام الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں اپنے کیرئیر کا 19 میچ کھیلنے والے امام الحق نے 1ہزار رنز مکمل کرلئے۔

وہ ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے،اس درجہ بندی میں پہلا نمبر فخر زمان کا ہے۔

فخر زمان نے 18 میچز میں ایک ہزار بنائے تھے،جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں امام الحق اگر جلدی آوٹ نہ ہوتے تو وہ اپنے ساتھی اوپنر کے ہمراہ یہ ریکارڈ شیئر کرتے۔

تیسرے میچ میں امام الحق نےجب 90 رنز پورے کئے تو اس کے ساتھ ہی ان کے ون ڈے کرکٹ میں 1ہزار رنز پورے ہوگئے تھے۔

اب تک اپنے ایک روزہ کیرئیر کی 19 اننگز میں60 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 5 سنچریوں اور 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 1011 رنز بنالئے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ زمبابوے کے خلاف جس میچ میں فخرزمان نے کم میچز کھیل کر ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا تھا اس میچ میں بھی امام الحق نے سنچری اسکور کی تھی۔

تیز ترین ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں امام الحق کے بعد ویون رچرڈز، کیون پیٹرسن،ڈی کوک، جوناتھن ٹروٹ اور بابر اعظم کے نام ہیں،جنہوں نے 21 میچ کھیل ہزار رنز بنائے تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین