• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، زرداری کے بعد پی پی کی دیگر قیادت کانظر ثانی کی درخواستیں دائرکرنیکا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے بعد دیگر پی پی اعلی قیادت کا بھی نظر ثانی درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے بڑے میگا منی لانڈرگ کیس میں جے آئی ٹی کی سفارشات اور سپریم کورٹ سے متعلق پیپلز پارٹی نے نظرثانی درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ پی پی قیادت نے نامور قانون دانوں کی خدمات حاصل کر لیں۔ پہلے مرحلے میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ الگ الگ درخواستیں دائر کرینگے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے بیرسٹر خالد جاوید خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مخدوم علی خان ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کر لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریال تالپور کی جانب سے فاروق ایچ نائیک پیش ہونگے۔

تازہ ترین