• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کی ڈمپل کوئین پریتی زنٹا آج اپنی 44 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

31جنوری1975کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں پیدا ہونے والی پریتی زنٹانے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز1998میں فلم "دل سے میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے کیا اور ہیروئن کی حیثیت سے انکی پہلی فلم"سولجر"باکس آفس پر بیحد کامیاب رہی۔

اس کے بعد پریتی نے کیا کہنا،مشن کشمیر،دل چاہتا ہے،چوری چوری چپکے چپکے،کوئی مل گیا،کل ہونا ہو،ویر زارا،سلام نمستے،کرش،کبھی الوداع نہ کہناسمیت ہندی ،تیلگو،پنجابی اور ایک انگلش فلم میں کام کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

2010ء میں پریتی کی فنی اور انسانی فلاح و بہبود کی خدمات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی آف ایسٹ لندن کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے بھی نواز جاچکا ہے ۔

بالی ووڈ میں اپنا کیرئیر کامیابی سے ہمکنار کرنے والی پریٹی زینٹا فلموں کے علاوہ ایک نجی ٹی وی چینل پر چیٹ شو" اپ کلوز اینڈ پرسنل ود پی زی "کی میزبانی بھی کرچکی ہیں جبکہ اپنے سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا کیساتھ وہ آئی پی ایل کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی مشترکہ مالکن بھی ہیں۔

3برس قبل پریتی زنٹا امریکی مالیاتی تجزیہ کار جین گْڈ ایوف کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

تازہ ترین