• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتیش میں کسی کو گنہگار یا بے گناہ کرنا پولیس کا کام نہیں، چیف جسٹس

لاہور( نیوز ایجنسی) چیک باونس کے مقدمے میں نامزد ملزم کو سپریم کورٹ کے احاطہ سے گرفتارکرلیا گیا، چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ پولیس تفتیش میں کسی کو گنہگار یا بے گناہ کرنا پولیس کا کام نہیں یہ کام عدالت کا ہے۔چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ اور جسٹس منظور احمد ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،مدعی اللہ رکھا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کوکاروبار کے لیے رقم دی واپسی کا تقاضا کیا تو چیک دے دیا گیا جو بعد میں باونس ہو گیا، ملزم شیخ نصیر کے وکیل نے کہا کہ مدعی کاروباری حصہ دار نہیں تھا بلکہ اسکے پاس ملازم تھا، مدعی نے دستخط شدہ چیک چوری کر کے جھوٹا مقدمہ درج کرایا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ جب سے چیک بونس کا قانون بنا ہے دستخط شدہ چیک چوری ہونے کے واقعات سامنے آنا شروع ہو گئے، اگرچیک پر دستخط کئے تھے تو انہیں اپنے پاس کیوں رکھا، ملزم کے وکیل اور تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت سے حقائق چھپانے پر چیف جسٹس نے افسوس کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے کہاملزم کے لئے بہتر ہے اپنی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے، اگرعدالت نے درخواست مسترد کی تو ملزم کے حق میں اچھا نہیں ہوگا۔

تازہ ترین