• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گنی(مانیٹرنگ سیل)وسطی افریقی ملک گنی میں سونے کی ایک کان کے بیٹھ جانے سے کم از کم سترہ کان کن ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ شہرسیگُوایری کے قریب واقع ایک کان میں پیش آیا۔ کئی افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق اس علاقے میںبیس ہزار کے قریب باشندے ایسے ہیں، جو باقاعدہ قانونی اجازت ناموں کے بغیر سونے کی کانوں میں کام کرتے ہیں۔ ان میں گنی کے مقامی باشندوں کے علاوہ ہمسایہ وسطی افریقی ریاستوں کے بہت سے شہری بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین