• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرو لیگ میں نہ جانے کی ذمہ دار فیڈریشن اور حکومت ہے،ہاکی کپتان

کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان علی شان نے کہا ہے کہ پرو ہاکی لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی عدم شرکت سے کھلاڑیوں کو شدید مایوسی ہوئی ہے جس کی ذمے دار حکومت اور فیڈریشن دونوں ہیں۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی پریشانی سے دوچار ہیں، کیمپ سے واپس جارہے تھے تو ان کی آ نکھوں میں آنسو تھے، پیسے نہیں تھے تو کیمپ کیوں لگایا۔ پاکستان کی جانب سے135میچوں میں 15گول کرنے والے مڈ فیلڈرنے کہا میں نے پرو ہاکی لیگ کیلئے ملائیشین ہاکی لیگ میں حصہ نہیں لیاجس سے مالی نقصان ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہاکی پر کروڑوں روپے خرچ ہورہے ہیں اس کے باوجود وہ ورلڈ کپ نہ جیت سکی، ہم نے ہر ٹیم کے خلاف اچھی پرفارمنس دی، پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پاکستان ہاکی کو مشکل حالات سے نکالنے کے لئے حکومت کے مالی تعاون، کھلاڑیوں کےلئے روزگار، قومی ٹیم کے لئے غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ سیریز اور ڈومیسٹک مقابلوں کی تعداد میں اضافہ ضروری ہے۔
تازہ ترین