• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور گوردوارہ میں واقع کنویں کے ساتھ نصب ناکارہ بم بھارتی حکومت کیلئے درد سر بن گیا

لاہور(خالد محمود خالد) کرتار پور گوردوارہ میں واقع کنویں کے ساتھ نصب بم بھارتی حکومت کے لئے درد سر بن گیا۔جنگ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کرتار پور راہداری کے حوالے سے بھارتی دارالحکو مت نئی دہلی میں وزارت داخلہ کے دفتر میں ہونے والی اعلیٰ بھارتی حکام کی دوسری باضابطہ میٹنگ میں بھی اسی بم کا سب سے زیادہ تذکرہ کیا گیا۔ پاکستان کو جو تجاویز ارسال کی جارہی ہیں ان میں سب سے زیادہ اس بات پر زور دیا جارہا ہے کہ کرتار پور گوردوارہ میں واقع کنویں کے ساتھ نصب بم کو وہاں سے ہٹایا جائے۔ یہ بم 1971کی پاک بھارت جنگ میں بھارتی فوج نے وہاں گرایا تھا جس سے سکھوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ بھارتی فوج نے یہ بم گوردوارہ کو تباہ کرنے کے لئے گرایا تھا۔
تازہ ترین