• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری وغیرہ کیخلاف مشترکہ تحقیقاتی کمیٹیاں قائم

اسلام آباد (آئی این پی )نیب نے زرداری وغیرہ کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کی چھان بین اور ٹھوس شواہد پر بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹیاں قائم کردیں۔تفصیلات کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹرز میں جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل کی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ پر اعلیٰ سطح کی مشاورت کی گئی، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ عرفان نعیم منگی نے اب تک کی تحقیقات پر بریفنگ دی، اسلام آباد اور کراچی میں اہم شخصیات کے بیانات ریکارڈ کر نے کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، سابق صدر آ صف علی زردار ی اور ان کی ہمشیرہ کے خلاف بینکنگ کورٹ کراچی میں زیر سماعت کیس احتساب عدالت کو منتقل کرنے پر غور کیا گیا، چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرنے کیلئے تمام توانائیاں اوروسائل بروئے کار لائے جائیں۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت ایک اہم ترین اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز میں ہوا ، اجلاس میں پراسیکوٹر جنرل نیب ، ڈی جی آپریشنز، ڈی جی نیب راولپنڈی اور نیب کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے فیصلے کی روشنی میںچیئرمین نیب نے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کی سربراہی میں کمبائنڈانوسٹی گیشن ٹیم (CIT) تشکیل دی تھی اور اس بات کا فیصلہ کیاگیا تھا کہ چیئرمین نیب کمبائنڈانوسٹی گیشن ٹیم (CIT) کی براہ راست نگرانی کریں گے۔

تازہ ترین