• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال پر فارنزک ایجنسی کی حتمی رپورٹ

سانحہ ساہیوال پر فارنزک ایجنسی کی حتمی رپورٹ جے آئی ٹی کو موصول ہو گئی۔

ذرائع کےمطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی آفس کی ڈی وی آرکی ہارڈ ڈسک تبدیل کردی گئی ہے۔

فارنزک ماہرین نے ہارڈ ڈسک تبدیل کرنے والے کا نام بھی بتا دیا اور کہا ہے کہ ڈی وی آر سے آپریشن اور گولی چلانے کا حکم دینے والے کا پتہ چل سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی کے اعلیٰ افسران کا پولی گرافک ٹیسٹ ہونا ضروری ہے، ایس ایم جی کےمزید معائنے سے سی ٹی ڈی کی جانب سے گولیاں چلانے کا ثبوت مل گیا۔

فارنزک ماہرین کو کار میں لگی ایک گولی بھی ملی ہے جو سی ٹی ڈی نے چلائی تھی، 2 ایس ایم جیز کے معائنے سے پتہ چلا ہے کہ ان میں ٹیمپرنگ کی گئی۔

تازہ ترین