• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی قریبی دوست کی رُخصتی پر آبدیدہ ہو گئیں۔


عالیہ بھٹ آج کل اپنی بچپن کی سہیلی ’دیویکا ادوانی‘کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں۔رُخصتی کے وقت لی گئی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ اپنے آنسوؤں پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے شادی میں گہرے نیلے رنگ کی ساڑھی زیبِ تن کی تھی جس میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔

انسٹاگرام پرانہوں نے دُلہن اوردُلہا کی تصویر شیئر کی جس پر اُنہوں نے لکھا کہ اپنی قریبی دوست کو اُس کے خوابوں کے شہزادے کے ساتھ خوبصورت بندھن میں بندھتے ہوئے دیکھنے سے اچھے کوئی جذبات نہیں ہوسکتے۔


انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ میری سہیلی کی شادی ہو گئی ہے۔ ’آئی لو یو‘.

عالیہ نے انسٹاگرام پر اپنی اور’دیویکا ادوانی‘ کی بچپن اورحال کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا ’میرا آج اور میرا کل‘۔

پچھلےچند روز سے جاری شادی کی تقریبات کی تمام تصویریں اور ویڈیوزعالیہ نے انسٹاگرام پر بھی شئیر کی ہیں۔

واضح رہے کہ بروز جمعہ عالیہ نے سنگیت میں خوبصورت گلابی رنگ کا لباس پہنا تھاجبکہ سنگیت میں انہوں نے اپنی سہیلیوں کے ساتھ بالی ووڈ کے مشہور گانوں پر رقص بھی کیا جسے مداحوں نے خوب پسند کیا۔

تازہ ترین