• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماعت ملتوی کرنیکی استدعا منظور نہیں کی جائیگی، چیف جسٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کسی صورت منظور نہیں کی جائیگی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے روبرو اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 6 کرمنل اپیلیں لگیں تمام نمٹا دیں۔ آج بھی کرمنل اپیلیں سنیں گے اور تمام نمٹا کر جائینگے۔ سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور نہیں کرینگے۔ عدالت نے ایک کیس میں وکیل کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی۔
تازہ ترین