• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیئر سیلون میں بچوں کے سامنے مسلح گینگ حملے میں 19سالہ شخص ہلاک

لندن (پی اے) ہیئر سیلون میں چاقوئوں، گنز اور سمورائی تلوار سے لیس گینگ نے بچوں کے سامنے ایک شخص پر حملہ کیا۔ پولیس نے کہا کہ 19سالہ شخص کو جمعہ کے دن ونسنٹ روڈ وڈ گرین نارتھ لندن میں نشانہ بنایا گیا، وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ڈیٹیکٹیوز 20سالہ شخص کی ہلاکت کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں جو کہ اسی حملے میں مارا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے تمام ارکان بائیکس پر سوار تھے۔ میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ پولیس کو ونسنٹ روڈ پر جھگڑے کی رپورٹس پر طلب کیا گیا تھا۔ دو زخمی افراد کو ہسپتال لیجایا گیا، جہاں 19سالہ شخص تھوڑی بعد دم توڑ گیا۔ ڈیٹیکٹیو چیف انسپکٹر کیتھرائن گڈون نے کہا کہ ان کی ٹیم کو یقین ہے کہ حملہ ویو سینما کے قریب ہالی وڈ شاپنگ ایریا میں ہوا تھا۔ اس لوکیشن پر گن سے فائر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ متعدد خطوط پر انویسٹی گیشنز جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سمیت متعدد افراد نے اس جھگڑے کو دیکھا ہوگا۔ پولیس نے کہا کہ اس حملے کے سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس نے عینی شاہدین سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آکر معلومات فراہم کریں، اس سال لندن میں 11افراد سٹیبنگ کا نشانہ بنے ہیں، مارچ 2018کو ختم ہونے والے سال میں انگلینڈ اینڈ ویلز میں 285افراد قتل ہوچکے ہیں، جو 1946کے بعد ریکارڈ تعداد ہے۔
تازہ ترین