چین میں آئے دن مختلف حادثات خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، ایسے ہی ایک حادثے میں گیس اسٹیشن کے عملے نے بہادری اور پھرتی کا عملی مظاہرہ کر کے کئی زندگیاں بچا لیں۔
جی ہاں، یہ واقعہ چین کے ایک گیس اسٹیشن پر اس وقت پیش آیا جب پمپ کے پاس کھڑی کار میں فیول بھرنے کے دوران اچانک آگ بھڑک اُٹھی تاہم اسی دوران اسٹیشن پر موجود عملے نے ایک لمحے کی دیر کئےبغیرصرف 17 سیکنڈ میںآگ بجھا دی جس کے باعث وہاں موجود تمام افراد کسی جانی نقصان سے بال بال بچ گئے۔