روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں چین میں روبوٹس نے شیفس اور ویٹرز کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
جی ہاں، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک ریسٹورنٹ نے خودکار طریقے سے چلنے اور کام کرنے والے روبوٹ شیفس اور ویٹرزمتعارف کروائے ہیں جو نہ صرف کھانا پکاتے ہیں بلکہ روبوٹ ویٹرز گاہگوں کو انتہائی پھرتی سے بطور ویٹر اپنے فرائض بخوبی انجام دیتے ہیں۔
کھانا پکاتے اور گاہکوں کو کھانا اور مشروبات پیش کرتا روبوٹس ویٹرز ہر ایک کہ توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔