• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی مہنگی ترین کار پونے3ارب روپے میں فروخت


فرانسیسی کمپنی 'بوگاٹی نے دنیا کی مہنگی ترین کار متعارف کرادی جو پونے تین ارب روپے میں فروخت ہوگئی۔

بوگاٹی کی جانب سے 'لا وائٹور نوائر نامی مہنگی ترین کار جنیوا انٹرنیشنل موٹر شو میں پیش کی گئی جسے متعارف کرانے کے فوری بعد ہی خرید لیا گیا ۔

کارکی قیمت 19 ملین ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریباً پونے 3 ارب روپے بنتے ہیں۔

16 سیلنڈر انجن کی حامل 2 دروازوں والی سیاہ بوگاٹی کاربن فائبر سے بنائی گئی ہے۔

لا وائٹور نوائر کا ڈیزائن 1930 میں پیش کردہ 57 ایس سی ایٹلانٹک کے مشابہ ہے۔

جنیوا انٹرنیشنل موٹر شو میں اطالوی کمپنی پن ان فرینا کی جانب سے 'بتیستا پیش کی گئی جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ایک گھنٹے میں 180 میل سفر طے کر سکتی ہے جو ایف 16 جیٹ کے مقابلے میں کم وقت ہے۔

'بتیستا کی مالیت 20 لاکھ یورو ہے اور کمپنی کی جانب سے اِسے اب تک پیش کی جانے والی سب سے تیز رفتار کار کہا جارہا ہے۔

تازہ ترین