• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوں جوں زمانہ ترقی کررہاہے ، نت نئی ایجادات، رحجانات اورلوازمات سامنے آرہے ہیں۔ ڈائٹ کی بات کی جائے تو ویگن ڈائٹ اور کیٹو ڈائٹ کے بعد اب الکلائن ڈائٹ بھی سامنے آگئی ہے۔ اس کی مقبولیت کی وجہ یہی ہے کہ اس پر مشہور شخصیات عمل کرتی ہیں اور جب آپ کی پسندیدہ سیلیبرٹیز کوئی کام کریں گی تو آپ کا بھی دل چاہے گا کہ ان کے نقش قدم پر چلیں۔ الکلائن ڈائٹ استعمال کرنے والوں میں وکٹوریہ بیکہم ، گیونتھ پالٹرو، الیشیا سلوراسٹون ، جینیفر آنسٹن، کرسٹن ڈنسٹ اور جیریڈ لیٹو شامل ہیں۔ الکلائن ڈائٹ سبزیوں اور پھلوں پر مشتمل ہوتی ہے۔

ہمارے گھروں میں سبزی کھانے پر کوئی راضی نہیں ہوتا، جس دن گھر میں سبزی پکے ، بڑی مشکل پڑ جاتی ہیں۔ گھر میں ہرایک فرد سے اس کی رضا مندی لی جاتی ہے۔ کسی کو شلجم سخت ناپسند نہیںہے تو کوئی بھنڈیوں سے چڑتاہے ۔ کسی کو کریلے سے نفرت ہے توکوئی گوبھی کے نام پر منہ بناتاہے ۔ جنہیں اسمارٹ رہنا پسند ہے وہ آلوؤں سے کھنچے کھنچے رہتے ہیں۔غرض آج کی نسل کو توسبزیوں سے جیسےعداوت ہے۔ اپنی کم علمی کی وجہ سے وہ کفران نعمت کررہے ہوتے ہیں۔ سبزیاں ان کی صحت و تندرستی کی حقیقی ضامن ہیں۔الکلائن کی وجہ سے ان غذائوں کے فائدے درج ذیل ہیں:

٭ اینٹی ایجنگ خصوصیات ہوتی ہیں ۔

٭ جِلد کو صحت مند رکھتی ہیں۔

٭ پورا دن آپ کی توانائی برقرار رکھتی ہیں۔

٭ بنا کسی مشکل کے جسم میں فیٹس کو کنٹرول میں رکھتی ہیں۔

٭ جسم میں درد اور اینٹھن نہیں ہوتی۔

٭ موڈ اچھا رہتاہے اور جسم ہشاش بشاش رہتاہے۔

٭ بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا ہوتی ہے۔

موٹاپے سے بچاؤ

الکلائن کھانوں کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ان میں کیلوریز کم ہوتی ہیں، اِس لیے ان کے استعمال سے آپ پر موٹاپا طاری نہیں ہوتا۔

تیزابیت یا معدے کی جلن کا مسئلہ تب پیش آتا ہے، جب آپ کامعدہ اپنے اندر موجود تیزاب کو غذا کی نالی میں دھکیلتا ہے۔اس مسئلے کے پیش آنے کی وجہ غذا کی نالی کےمسائل اور ایسی غذائیں ہیں،جن میں مختلف اقسام کے تیزاب موجود ہوتے ہیں۔یہ مسئلہ کسی کو زیادہ اور کسی کو کم متاثر کرتا ہے۔ صیح غذا کھانا آپ کو تیزابیت سے بچا سکتا ہے۔

تیزابیت سے بچاؤ

اکثر ہمیں شکایت ہوتی ہے کہ کھانے کے بعد ہمارے معدے میں تیزابیت ہوگئی ہے۔ الکلائن غذائیں تیزابیت کو کنٹرول کرتی ہیں جیسے کہ کھیرا ،گاجر، بینگن ، ٹماٹر ، مٹر، پیاز، کدو، پالک، شکر قندی، سلاد پتہ وغیرہ ، جبکہ پھلوں میں سیب، خوبانی، کیلا ، انگور، ناریل ، گریپ فروٹ ، لیموں ، خربوزہ، آڑو، کشمش اور اناج وغیرہ شامل ہیں۔

الکلائن ڈائٹ کے استعمال سے ممکنہ حد تک آپ مہلک بیماریوں اور ان کے اثرات سے بچ سکتے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلا کہ ا لکلائن ڈائٹ کینسر کے خلیوں کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہے۔الکلائن ڈائٹ میں شامل چند اجزا کے فوائد کچھ یوں ہیں۔

تربوز

گرمیوں کے بہترین پھل تربوز موجود الکلائن خصوصیات غذا کی نالی اور معدے میں موجود تیزابیت کو رفع کرتی ہیں۔

ادرک

ادرک میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمٹری خصوصیات کی وجہ سے یہ تیزابیت کو دور رکھتے ہوئے معدے کے مسائل حل کرتا ہے۔ادرک کی چائے مختلف غذاؤں میں شامل کرکے اس کے فوائد حاصل کیے جاتے ہیں۔

سبز پتوں والی سبزیاں

ہری سبزیاں جیسے کہ بند گوبھی،پالک ، دھنیا، پودینہ وغیرہ تیزابیت ختم کرتی ہیں۔سبزیوں کاآپ کی روزمرہ کی غذا میںشامل ہونا نہایت ضروری ہے۔

کیلا

معدے میں تیزابیت ختم کرنے کیلئے کیلا بہترین ذریعہ ہے کیونکہ اس میں موجود الکلائن خصوصیات تیزابیت کے اثر کو زائل کرتی ہیں۔تیزابیت یا جلن ہو تو دوکیلے کھالیں ، اس سے افاقہ ہوتا ہے ۔

دہی

تیزابیت کا مسئلہ وہی بھی حل کردیتی ہے۔تیزابیت کی صورت میں ایک پیالہ ٹھنڈی دہی کھانے سے فوراََاس سے نجات ملتی ہے۔کٹا ہوا کیلا دہی میں ڈال کر کھانے سے جلد آرام جاتا ہے۔

دلیہ

دلیے میں فائبر ہوتا ہے جو پیٹ میں جمع پانی اور گیس خارج کرتا ہے ساتھ ہی یہ معدے میں سے بڑی مقدار میں تیزاب جذب کرتا ہے۔صرف دلیہ ہی نہیں بلکہ اس جیسی دیگر غذائیں جن میں فائبر موجود ہو، وہ بھی تیزابیت دورکرنے کیلئے مفید ہیں ۔

گاجر

گاجرمیں الکلائن کی خصوصیات کی وجہ سے آنتوں کے امراض اور انفیکشن سے بچاتی ہے۔ کینسر جیسے موذی مرض میں گاجر کا استعمال فائدہ پہنچاتا ہے۔ معدے کے السر کیلئے بھی یہ مفید ہے۔ اس میں پائے جانے والے وٹامنز اے ، ای اور سی چہرے کو شاداب رکھتے ہیں اور جِلد کو بے رونق ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں۔ 

تازہ ترین