• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ویزا پالیسی کا مقصد سرمایہ کاری کا فروغ ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے ، سیاحت کو فروغ دینے کے منصوبے پر عمل کےلیے ٹاسک فورس بنائی ہے، آئندہ برسوں میں یہ ایک نیا اور خوش حال پاکستان ہوگا۔


نئی ویزا پالیسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ویزاپالیسی کے اجراءکا مقصد سرمایہ کاری کافروغ ہے ،چین ،ترکی،ملائیشیا،یواے ای اور برطانوی شہریوں کو پاکستان کاآن لائن ویزا 4 ہفتوں میں جاری ہوگا ۔

عمران خان نے کہا کہ بھارتی نژاد غیرملکی شہری بھی مذہبی سیاحتی ویزا حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں مائنڈ سیٹ تھا کہ ویزا کا اجراء اتنا مشکل بنا دو کہ کوئی یہاں آئے ہی نہیں،60 کی دہائی میں پاکستان بہت پراعتماد تھا، تیزی سے اوپر جارہاتھا، پھرہمارا مائنڈ سیٹ تبدیل کیا گیا اور پیسا بنانے کو گناہ سمجھا گیا، اب بھی مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا بہت ضروری ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک بن چکا ہےجس کا سہراسیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کو جاتاہے،ہمیں اب کوئی سیکیورٹی کے مسائل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے الیکشن تک تھوڑا سا مسئلہ ہوگا، وہاں انتخابات ہونے کے بعد ان شاء اللہ تمام پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات ہوں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین