کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے فواد احمد کے فائنل میں کھیلنے کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ کرے گی،پشاور کے امام الحق کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں ان کے چہرے پر گیند لگی تھی جس سے دو دانت ٹوٹ گئے، دانتوں کی سر جری کے بعد انہیں جمعرات کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، فواد احمد فائنل کےلئے پر عزم ہیں۔