• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پولیس نے ’’ہمسفر ایپ‘‘ متعارف کرادی

کراچی (اعجاز احمد/اسٹاف رپورٹر) موٹر وے پولیس نے ہیلپ لائن 130کے ساتھ ساتھ ’’ہمسفر ایپ‘‘ (APP-Hamsafar)بھی متعارف کرادی، جس سے ڈرائیورز اور مسافر بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں۔ ڈی آئی جی موٹر وے پولیس سائوتھ زون محمد سلیم نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر وے پولیس نے قریباً 500 کار کیریئرٹرالرز کی لمبائی 128 فٹ سے کم کروا کر 62فٹ اور وزن اٹھانے کی استعداد 130 ٹن سے گھٹا کر 80 ٹن تک کروا دی ہے، جس سے موٹر وے پر حادثات کی شرح نسبتاً کم ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جامشورو سے لاڑکانہ تک انڈس ہائی وے کو بھی این۔ فائیو، فائیو (N-55) قرار دے دیاگیا ہے، جس کے باعث یہ سڑک بھی موٹر وے پولیس کی عملداری میں آگئی ہے۔ جبکہ کراچی سے حیدر آباد تک موٹر وے این ۔فائیو (N-5) اور اس سے آگے نیشنل ہائی وے پر کراچی سے قریباً 600کلو میٹر تک سڑک پر بھی موٹر وے پولیس کا کنٹرول ہے۔
تازہ ترین