آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍رمضان المبارک 1440ھ22؍ مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں دو افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ تین ٹریفک حادثات کی نذر ہوگئے۔تھانہ کلرسیداں پولیس کو آفتاب نےرپورٹ درج کرائی کہ اسکے بھائی الطاف کو نامعلوم افراد نے تشددکانشانہ بنا کر قتل کردیاجس کی لاش جنگل سے ملی ۔تھانہ مری پولیس کو اورنگزیب نےرپورٹ درج کرائی کہ ذرائع سے پتہ چلاہے کہ اسکی بیٹی کو رئیس نے دریاکے کنارے لے کر جاکر قتل کردیااور اسکی نعش دریا برد کردی ۔تھانہ مندرہ پولیس کو ارشد نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ کزن عدنان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ تیزرفتار منی ٹرک نے انھیں ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں عدنان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔تھانہ سہالہ کے علاقے بحریہ ٹائون کے قریب تیز رفتار گاڑی کو حادثہ میں ایک شخص جہانزیب ولد عظمت جاں بحق اور راجہ بلال کیانی شدید زخمی ہوگیا۔تھانہ آبپارہ کے علاقے کشمیر ہائی وے پر یاسرخان نامی موٹرسائیکل سوار کارایل وی589 کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے پیچھے بیٹھا سردار زخمی ہوگیا۔پولیس نے کار ڈرائیور فخر سیاب کو گرفتار کرلیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں