• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت دوسری بار JITنہیں بنائی جاسکتی، لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کے حوالے سے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا عدالت نے فیصلے میں قراردیا کہ انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت دوسری بار جے آئی ٹی نہیں بنائی جا سکتی،اگر جے آئی ٹی کو کام سے نہ روکا گیا تو وہ کیس کے فیصلے تک تحقیقات مکمل کر لے گی اور اگر جے آئی ٹی نے تحقیقات مکمل کر لیں تو درخواستیں غیر موثر ہو جائیں گی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے نئی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جسکا انھیں اختیار نہیں،عدالت نے یکم اپریل کو پنجاب حکوت سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے توہین آمیزرویہ پرایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو شوکاز نوِٹس جاری کردیا۔

تازہ ترین