• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں دوٹرکوں کے درمیان خطرناک تصادم


ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

تھائی لینڈ کے صوبے Phattalungمیں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک تیز رفتار پک اپ ٹرک موڑکاٹتے وقت دوسرے پک اپ ٹرک کے اندر جا گھسا۔

دونوں گاڑیوں کے درمیان زوردار تصادم ہوا اور یوں تیز رفتار پک اپ ٹرک اُلٹ گیا جبکہ اس میں سوار تمام افراد سڑک پر آگرے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کی غفلت کے سبب پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین