• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیت گروہ کے کارندوں،خواتین سمیت 14 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے ڈکیت گروہ کے کارندوں اورخواتین سمیت 14 ملزمان گرفتار کرکےاسلحہ اور منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق بہادر آباد پولیس اور اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ نے بہادر آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک ماہ قبل عدلیہ سے تعلق رکھنے والی ایک شخصیت کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ملوث دوملزمان گرفتار کر کے اسلحہ اور لوٹی گئی رقم برآمدکرلی ،ملزمان کار رینٹ پر لے کر اور اکثر سفید رنگ کی کار میں واردات کے لئے آتے تھے ،ملزمان کا گروہ افغان باشندوں سمیت 20 افراد پر مشتمل اور پوش علاقوں میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا ،ملزمان سے ملنے والے موبائل فون سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں،گرفتار ملزم طاہر کا نمبر جیو فینسنگ میں بھی موقع پر موجود تھا،گروہ میں شامل کچھ ملزمان واردات کے بعد کے پی کےفرار ہو جاتے ہیں ،ملزمان کے دیگر فرار ساتھیوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹی کے پی کےبھی روانہ کی جا رہی ہے،کھن پولیس نے ریڑھی گوٹھ مچھلی بازار میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 منشیات فروش خواتین رشیدہ اور خدیجہ عرف ویلو کو گرفتار کرکے 7 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے،دوسری جانب پولیس نے سی ویو پر ون وہیلنگ اور موٹر سائیکل کی ریس لگانے والے 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلیں ضبط کر لیں،تاہم گرفتار افراد کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا،دریں اثنا رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ملزمان بھتہ خوری اور اسٹریٹ کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ 

تازہ ترین