• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی میں تحقیق کے حوالے سے دوروزہ ورکشاپ اختتام پذیر

پشاور ( خصوصی نامہ نگار) پشاور نیورسٹی کے نیشنل سنٹر آف ایکسیلنس ان فزیکل کیمسٹری ، آفس آف ریسرچ ،انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) اور پاکستان ٹیکنالوجیکل اینڈ انفارمیشن سپورٹ سنٹر (پاسٹک) کے باہمی اشتراک سے تحقیق کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ، جس کا افتتاح جامعہ پشاور کے ڈین ،فیکلٹی آف لائف اینڈ انوائرمینٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے کیا جبکہ ڈین ، فیکلٹی آف نومیریکل اینڈ فزیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد ، ڈائریکٹر ،نیشنل سنٹر آف ایکسیلنس ان فزیکل کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر عبد النعیم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر (پاسٹک) مس غزالہ اور پروگرام منیجر( اورک) ظہور احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ورکشاپ میں ریسر چ سکالرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور تحقیق کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔
تازہ ترین