• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مارشل آرٹس، کھلاڑیوں کو باہر کے ملکوں میں ٹریننگ دلوائیں گے، صدیق پٹنی

سید عامر اور دانیال کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سندھ کی ٹیم نے قومی دائی فو مارشل آرٹس چیمپئن شپ جیت لی۔ چیمپئن شپ میں سندھ نے مجموعی طور پر8 گولڈ، 6سلور ، 5 برانز کے ساتھ 205 پوائنٹس لے کر پہلی پوزیشن پر قبضہ کیا جبکہ بلوچستان دوسرے، خیبرپختونخوا تیسرے نمبر پر رہیں۔ پروفیشنل فائٹس میں سندھ کے سید عامرنے 70کے جی اور اوپن ویٹ میں دانیال نے بیلٹ ٹائٹل اپنے نام کیا بلوچستان سے مائنس 65 میں سید رضا اور فی میل میں فرزانہ جبکہ پنجاب سے تنویر حسین نے مائنس 80 میں بیلٹ ٹائٹل جیتا۔ پاکستان دائی فو مارشل آرٹ فیڈریشن کے زیر نگرانی ہونے والے پروگرام میں 5 پروفیشنل فائٹس بیلٹ ٹائٹل لئے تھیں جس میں سندھ سے مائنس 70میں سید عامر اور اوپن ویٹ میں دانیال نے بیلٹ ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان سے 65 میں سید رضا اور خواتین میں فرزانہ نے بیلٹ ٹائٹل اپنے نام کیا اور پنجاب سے تنویر حسین نے 80 میں بیلٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان دائی فو مارشل آرٹ فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر صدیق پٹنی چیف آرگنائزر جبکہ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد یوسف اور خازن محمد رشید پرنس ارگنائزنگ کمیٹی کے اراکین تھے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان کے چاروں صوبوں سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ بلوچستان، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے 18 ، 18 کھلاڑیوں نے شرکت کی اس کے علاوہ فاٹا سے 2 ، گلگت بلتستان سے 4 اور اسلام آباد سے 6 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور چیمپئن شپ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سندھ کی ٹیم عمدہ کارکردگی پر پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے چیف پیٹرن ڈاکٹر صدیق پٹنی نے کہا ہے کہ کک باکسنگ میں پاکستان میں بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ باصلاحیت اور نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے جگہ جگہ کیمپس لگائے جائیں گے اور ان کیمپس کے ذریعے بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر کھلاڑیوں کو منتخب کرکے بہریت کھلاڑیوں کا پول ترتیب دیا جائے گا اور ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار کیلئے انہیں ٹریننگ کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین