• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SECP کی مسعود اظہر کے انوسٹمنٹ اکاؤنٹس منجمد کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (اسرار خان)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مسعود اظہر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے فوری بعد ایس ای سی پی نے تمام نان بینکنگ فنانشل کمپنیز اور دیگر ریگولیٹڈ اداروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ فوری طور پر جیش محمد کے سربراہ کے انوسٹمنٹ اکاؤنٹس منجمد کردیں۔ کمیشن نے اسٹیچوٹری ریگولیٹری آرڈر (ایس آر او) کی بھی اشاعت کردی ہے جسے 1 مئی کو وزارت خارجہ نے جاری کیا تھا۔ کمیشن نے تمام این بی ایف سیز اور مارکیٹ کے حصہ داروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے کسٹمر ڈیٹا بیسز کو اسکین کریں اور اقوام متحدہ کی جانب سے نامزد شخص سے میل کی صورت میں تین روز کے اندر ایس ای سی پی کو اطلاع دیں۔
تازہ ترین