• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ حکومت تبدیلی کے نعروں کےساتھ آئی مگر عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا،عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف ملنا چاہیے۔

ہنجروال لاہور میں مشائخ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کےبعدمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سراج الحق نے کہا حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کو مایوسی کے اندھیرے میں ہی پھینکا ہے،ملک میں نظام مصطفیٰ لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ظلم اورکرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جوبلدیاتی نظام بنایا گیا اس پراپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ بیرون ممالک میں کرسمس وغیرہ کے موقعوں پرعوام کو ریلیف دیا جاتا ہے۔حکومت کو بھی رمضان المبارک میں عوام کو حقیقی ریلیف دینا چاہیے۔

تازہ ترین