تھرپارکرکے سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے باعث مزید3بچے انتقال کرگئے۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی میں3 بچے انتقال کرگئے، ماہ رواں میں غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں کی وجہ سے انتقال کرنے والےبچوں کی تعداد 13 ہوگئی۔
انتقال کرنے والے بچوں میں ایک نومولود،باقی کی عمریں بارہ دن،پانچ اور آٹھ ماہ ہیں۔
رواں سال میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 289تک جاپہنچی۔