• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹ گالا2019میں ستاروں نے جلوے بکھیرے

نیویارک میں 71ویں سالانہ میٹ گالا 2019کے ریڈ کارپٹ ایونٹ میں ہالی ووڈ ستاروں نے جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے جنہیں دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

میٹ گالاکو 'کاسٹیوم انسٹیٹیوٹ گالا بھی کہلاتا ہے جس میں شوبز سے وابستہ شخصیات نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے تو نہ صرف صحافیوں نے ان کی دلکش تصاویر بنائیں بلکہ میڈونا، سلینا گومیز، کم کردیشیئن، جی جی ہدید، کنڈل جینر،کیٹی پیری،سلما ہائیک، دپیکا پڈوکون اورپریانکا چوپڑاسمیت درجنوں ستاروں نے تقریب کی رونقیں دوبالا کر دیں۔

اپنے پسندیدہ اسٹارز کو دلکش ملبوسات میں دیکھنے اور آٹو گراف لینے کیلئے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

میٹ گالابنیادی طور پر میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس اینڈ کاسٹیوم انسٹیٹیوٹ کی مدد اور عطیات جمع کرنے کے لیے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین