وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا، کوئی اٹھارویں ترمیم کو رول بیک نہیں کررہا، ملک ون یونٹ کی طرف نہیں جارہا۔
شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں دھواں دار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہ بانٹے رضا باقر پاکستان کا بیٹا ہے اور کم تنخواہ پر ملک کی خدمت کرنے آرہا ہے، آئی ایم ایف خود کسی کے پاس نہیں جاتا، لوگ مجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کہاجاتاہے آئی ایم ایف کےکہنےپرحفیظ شیخ کو لگایا گیا ہے، کیا پیپلز پارٹی نے بھی حفیظ شیخ کو آئی ایم ایف کےکہنےپر لگایا؟
انہوں نے کہاکہ 10 سال ملکی معیشت کی اینٹ سےاینٹ بجانے والے کون ہیں سب کو معلوم ہے، کس نےکتنی بار آئی ایم ایف پر دستک دی یہ بھی عوام کو معلوم ہے، ہاتھی کےدانت دکھانے کے اور چبانے کے اور۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اپوزیشن حب الوطنی کی ٹھیکدار نہ بنے، آپ معیشت کاجنازہ نکال کر گئے ہیں، ون یونٹ کی طرف ملک نہیں جارہا ہے۔