تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے عروسی جوڑے میں دلہن بنی تصویر اپلوڈ کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی تصویر اپلوڈ کی۔ مہوش حیات نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ افطار کے انتظار میں، وہ لمحہ جب آپ کو پکوڑوں کی خوشبو سے معلوم ہو کہ والدہ نے پکوڑے تلنا شروع کر دئیے ہیں۔ اسی طرح زویا (فلم چھلاوا میں مہوش کا کردار) منٹ گننے میں مصروف ہے۔
واضح رہے اداکارہ مہوش حیات اپنی نئی آنے والی پاکستانی فلم ’چھلاوہ‘ میں زویا رفاقت چوہدری نامی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جس کا ذکر انہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں کیا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تصویر کو اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیاجارہا ہے۔
یاد رہے فلم ’چھلاوہ ‘ میں مہوش حیات کے ساتھ مرکزی کردار میں اداکار اظفر رحمان دکھائی دیں گے۔
فلمساز و ہدایتکار وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چھلاوہ‘ میں مہوش حیات اور اظفر رحمان کے علاوہ دیگر کرداروں میں زارا نورعباس، ان کے خاوند اسد صدیقی، عاشر وجاہت اور محمود اسلم شامل ہیں۔ فلم کا میوزک شیراز اوپل نے تیار کیا ہے۔
فلم رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔