پاکستانی ڈرامہ اورفلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ویسے تو اپنی جاندار اداکاری سےپاکستان اور سرحد پار لاکھوں دل جیت رکھے ہیں مگر اب حال ہی میں اُن کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو ئی ہے جس کے بعد تو اُن کے مداح اُن کے صدقے واری جا رہے ہیں۔
ڈرامہ ہمسفر کی معصوم خِرد اداکارہ ماہرہ خان اس ویڈیو میں کالی کُرتی اور لال اسکرٹ پہنےکسی سینڈریلا سے کم نہیں لگ رہیں، مگر وہ سیٹ پر اداکاری کے بجائے پوچھا لگاتی نظر آرہی ہیں ، پوچھا لگاتے ہوئے بھی وہ اس کام کے ساتھ انصاف کرتی دکھائی دے رہیں ہیں، جبکہ ساتھ میں موجود ساتھی اداکار اُنہیں تنگ کر رہے ہیں کہ یہاں تھوڑی مٹی رہ گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نےماہرہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ یہ خاتون ماہرہ خان ہیں اور وہ پوچھا لگا رہی ہیں، اِن کے ساتھی اداکار انہیں مزدور خان پکارتے ہیں، اس بات پر کوئی تعجب نہیں کہ وہ ستاروں کو چھو رہی ہیں۔‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ جہاں دُنیا صبور علی جیسی اداکاراؤں سے بھری ہوئی ہو ، وہاں ماہرہ خان جیسا بننے کی کوشش کریں۔