• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 9 دہشتگرد ہلاک

مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی اورسیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

سرچ آپریشن کےدوران نو دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کےچارجوان زخمی ہوگئے۔

آپریشن میں ہلاک ہونے والے 9 دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

آپریشن مکمل ہونے پر ریسکیو ٹیمیں طلب کرلی گئیں۔

تازہ ترین